kashmirnama.net
میرپور کا ایک پٹواری شراب نوشی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے
22/01/2025
میرپور کا ایک پٹواری شراب نوشی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے
21جنوری2025۔ اسلام گڑھ موضع ہردو اچھی کے بدنام زمانہ پٹواری امتیاز شراب کے نشے میں مست عوام کے ہتھے چڑھ گیا،دفتر کو میخانہ بنا
لیا،سائلین سے بدتمیزی پر عوام نے دھر لیا،میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی،عوام کا پٹواری موصوف کو نوکری سے برطرف کرنے کا وزیراعظم و چیف سیکرٹری سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل اسلام گڑھ موضع ہردو اچھی کے بدنام زمانہ پٹواری امتیاز نےدفتر کو میخانہ بنالیا اور سائلین سے بدتمیزی کرنے پر عوام نے دھر لیا اوردفتر سے گھسیٹ کر چوک شہیداں لے آئے موصوف نے عوامی جم غفیر کو دیکھ کر جوش خطابت میں آ کر عوام سے خطاب شروع ہی کیا تھا کہ عوام نے مخل اندازی کرتے ہوئے روکا اور پولیس کو بلا کر میڈیکل کے لیے آر ایچ
اسلام گڑھ میں لے گئے
محکمہ پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے ایس ایچ او وقار امین نے میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر ملزم پٹواری امتیاز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم پٹواری امتیاز دفتر کے چھت پر مئے نوشی کر کے آنے والے سائلین محمد شیراز نامی فرد سمیت چوہدری سرفراز ایڈووکیٹ کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔جس پر انھوں نے افیسران بالا سے پٹواری کی شکایت کی مگر محکمہ مال کے آفیسران نے کاروائی کرنے کے بجائے بات کو مزاق میں لیتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیا بعدازیں نوجوانان علاقہ پٹواری موصوف کے دفتر گئے اور گفت وشنید کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جس پر نوجوانوں نے پٹواری امتیاز کو پکڑ کر اسلام گڑھ شہید چوک میں لے آئے عوامی جم غفیر سامنے دیکھ کر پٹواری موصوف جوش خطابت میں آ کر رعایا سے خطاب شروع کر دیا پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ آئی اور خطاب میں مخل ہوتے ہوئے عوام سمیت پولیس نے ملزم کو پکڑ کر آر ایچ سی اسلام گڑھ میڈیکل کرانے کے لیے لے گئے میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے پٹواری موصوف کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتشی و کاروائی شروع کر دی۔ عوام علاقہ نے وزیراعظم آزادکشمیر و چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مال میں موجود ایسے بدنام زمانہ پٹواری جو قبل ازیں بھی متعدد کاروائیاں ڈال چکا ہے۔ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور اسے نوکری سے برطرف کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔
Leave a Reply