kashmirnama.net
ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،66افراد ہلاک،51زخمی
22/01/2025
استنبول۔21 جنوری 2025۔ ترکہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے66افراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترکی کے شمال مغربی حصے میں ایک سیاحتی مقام پر ایک کثیرالمنزلہ ہوٹل میں آگ لگنے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 66تک پہنچ گئی ہے جبکہ50سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 10 بتائی گئی تھی۔ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے دارالحکومت انقرہ سے قریب 170کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع شہر کارتلکایا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا درد بہت بڑا ہے۔66شہری اپنی جان کھو چکے ہیں جبکہ 51سے زائد زخمی ہیں۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے قبل ازیں ایکس پر لکھا تھا کہ ترکی کے شمال مغربی صوبے بولو میں لگنے والی آگ کے سبب 32 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ آگ کرتالکایا نامی شہر کے ایک ہوٹل میں گزشتہ شب بھڑکی تاہم اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ مزید یہ کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے والی درجنوں گاڑیاں اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔ کرتالکایا مقامی سیاحوں کے لیے ایک معروف اسکیئنگ مقام ہے۔مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے اس ہوٹل کی اوپری منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ادارے آج منگل کی صبح تک اس آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ ترک ٹیلی وژن این ٹی وی کے مطابق لکڑی کے بنے فرش کی وجہ سے یہ آگ ہوٹل میں تیزی سے پھیلی۔ ویڈیوز میں لوگوں کو انتہائی پریشانی کے عالم میں بستر کی چادروں کو آپس میں باندھ کر ان کے ذریعے ہوٹل سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک عینی شاہد نے ترک اخبار حریت کو بتایا کہ اس نے لوگوں کو کھڑکیوں سے باہر کودتے ہوئے بھی دیکھا۔رپورٹس کے مطابق اس ہوٹل میں 234افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش تھی اور آتشزدگی کے وقت یہ مکمل طور پر بھرا ہوا تھا، کیونکہ ان دنوں ترکی میں اسکول کی چھٹیاں چل رہی ہیں ۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ کئی خوف زدہ مہمان، جو آگ میں پھنس گئے تھے، شعلوں سے بچنے کی مایوس کن کوشش میں کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے پر مجبور ہوئے۔ فائر فائٹرز نے 4گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی یقینی بنائیں سلطان محمود چوہدری
21/01/2025
اسلام آباد20 جنوری 2025۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور آئینی ادارے کے سربراہ کی پوسٹ خالی نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی یقینی بنائیں۔ وہ ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں جموںوکشمیر اخبار کی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال، نریندر مودی کے اوچھے ہتھکنڈے، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال حکومت کے اقدامات، احتساب بیورو کی کارکردگی اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سمیت تمام ایشوز پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حسب روایت افطار پارٹیوں سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کروں گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کا حل آسان بنا دیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مودی کو بے نقاب کر دیا ہے اور بھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اب یورپ، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہونے والا ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دورہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور حریت قیادت کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے اس طرف کے وزیر اعلی عمر عبداللہ سے اور دیگر سے بھی ملاقاتیں ہوئی تھیں اور سب کی یہی رائے تھی کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ آزادکشمیر حکومت کی کارکردگی، احتساب بیورو، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور دیگر ایشوز پر بات کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور آئینی ادارے کے سربراہ کی پوسٹ خالی نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی یقینی بنائیں۔ احتساب بیورو کو بھی فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نے اپنے دور حکومت میں احتساب بیورو،بار کونسلز، پریس فانڈیشن اور دیگر ادارے بنائے۔ صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں رواداری اور مفاہمت کا قائل ہوں۔ میں نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے کہا ہے کہ حکومت،آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام، تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر کوششیں تیز کرے۔ بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز جاری کیے جائیں۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھائی چارہ اور سیاسی رواداری ہے افرا تفری اور سیاسی عدم استحکام نقصان دہ ہے اور افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کیے جائیں۔
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا
18/01/2025
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری کی گئی ہے جس کے تحت ایپلی کیشن امریکا میں 19 جنوری کو بند کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین کی مختلف ویڈیو بنانے کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز 19 جنوری تک کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کی پابند ہے، دوسری صورت میں ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔ اس پابندی کے بعد یوٹیوب اور انسٹاگرام نے اپنے ملازمین کو الرٹ کردیا ہے۔ چونکہ امریکا میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن کا مستقبل غیر یقینی صورتحال اختیار کر گیا ہے، دوسری بڑی ٹیک کمپنیاں جیسے انسٹاگرام اور یوٹیوب اس معاملے پر الرٹ ہوگیا ہے۔ وہیں امریکا میں ٹک ٹاک چلانے والے صارفین پر یوٹیوب اور انسٹاگرام نے نظریں جما لی ہیں۔ دونوں کمپنیاں ٹک ٹاک صارفین کو اسی ایپ سے ملتی جلتی سروسز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیک جائنٹ کمنیز (یوٹیوب اور انسٹاگرام ) نے پہلے ہی ملازمین کو نوکری دینے کا ارادہ کرلیا ہے، ٹک ٹاک ملازمین کو اسٹینڈ بائی پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارت میں 2020 میں ہوا تھا۔ جب بھارت نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تو صارفین کو متبادل ایپس تلاش کرنا پڑ گئی تھیں۔ انسٹاگرام اور یوٹیوب نے اس کا فائدہ اٹھایا اور ریلز اور شارٹس جیسے فیچرز متعارف کروائے جو کہ ٹک ٹاک کی مختصر ویڈیوز سے ملتے جلتے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب انڈیا میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر پابندی عائد کی گئی تب وہاں 200 ملین سے زائد صارفین ٹک ٹاک کا استعمال کر رہے تھے۔ پابندی کے بعد لاکھوں صارفین مختصر ویڈیوز کے لیے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر آگئے۔ اب ایسا ہی کچھ امریکا میں ہو رہا ہے۔ میٹا اور گوگل جیسی بڑی ٹیک کمپنیاں ٹک ٹاک کے 170 ملین امریکی صارفین کو راغب کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
محکمہ پولیس آزادکشمیر نے نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
18/01/2025
میرپور 18جنوری2025۔ محکمہ پولیس آزادکشمیر نے ریاست بھر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔محکمہ پولیس آزادکشمیر میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لیے 21 جنوری کو ہونے والے تحریری ٹیسٹ ملتوی کر دیئے گے ہیں۔یہ تحریری ٹیسٹ سکیل 07 کی399 آسامیوں کے لیے ہونے تھے۔جن میں حصہ لینے کے لیے آزادکشمیر بھر اور مہاجرین مقیم پاکستان سے ہزاروں کی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوانوں نے درخواستیں جمع کروا رکھی تھیں۔مرکزی دفتر مظفرآباد نے اس سلسلہ میں 17جنوری کو محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کوایک چٹھی کے ذریعے اخبارات میں بھرتیوں کے التوا کے اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے آزادکشمیر پولیس میں کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کے لیے 21جنوری کو ہونے والے تحریری ٹیسٹ ملتوی ہونے کی وجہ سے ریاست کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو مایوسی سے دوچار ہونا پڑا ہے
وزیر اعظم کا کشتی حادثوں پر سخت نوٹس
18/01/2025
وزیر اعظم کا کشتی حادثوں پر سخت نوٹس، ایف آئی اے میں مزید سینئر افسران کی تعیناتی کا حکم
اسلام آباد۔17 جنوری 2025۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں یونان کشی حادثہ کے ملزمان کی گرفتاری اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے اور انسانی سمگلروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دئیے گئے۔بلیک لسٹڈ افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی جی ایف آئی اے ایف آئی اے کو ماتحت افسران و ملازمین کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کو حتمی شکل دیں گے تاکہ موثر فوجداری کارروائی کی جاسکے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کا ایک ایک افسر سعودی عرب کے علاوہ مختلف ممالک کے پاکستان میں موجود سفارتخانوں میں ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔ ایف ائی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے گریڈ 20 اور 21 کے افسران ایف آئی اے کو ایک ہفتے کے اندر فراہم کیے جائیں گے۔اجلاس میں مزید طے ہوا کہ سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے مکمل باہمی قانونی معاونت (ایم ایل اے) کیسز تیار کریں گے اور وزارت امور خارجہ(ایم او ایف اے) کے ساتھ موثر فالو اپ کو یقینی بنائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ سے کہا گیا کہ وہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ کا ایک مثر نظام نافذ کرنے کے لیے ایک تجویز تیار کریں گے، جس میں ای گیٹس کی تنصیب اور انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مختلف پیرامیٹرز اور چیک/فلٹرز کو مربوط کرکے جدید ٹیکنالوجی کے دیگر ذرائع شامل ہوں گے۔ وزیر اطلاعات و نشریات اگلی میٹنگ میں انسانی اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے بڑے بیداری مہم اور اقدامات کے بارے میں پریزنٹیشن دیں گے۔ڈی جی ایف آئی اے غیر قانونی تارکین کے نئے بین الاقوامی مراکز کی نشاندہی کریں گے اور ان کے منصوبوں پر نظر رکھیں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ ہوا کہi وزیر قانون و انصاف ii سیکرٹری قانون و انصاف iii سیکرٹری داخلہ ڈویژن iv سیکرٹری MOFA v. ڈی جی IMPASS vi کوئی دوسرا شریک منتخب ممبر پر مشتمل کمیٹی موجودہ پاسپورٹ رولز 2021 کا جائزہ لے گی اور ان پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی لگانے کے لیے ترامیم تجویز کرے گی جو میزبان ممالک میں سیاسی پناہ کے متلاشی ہیں۔ سیکرٹری امور خارجہ لیبیا، روس یا کسی دوسرے ملک میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کا منصوبہ تیار کریں گے۔ ڈی جی آئی بی اگلی میٹنگ میں ایف آئی اے کی جانب سے شروع کیے گئے کریک ڈان کی افادیت کے ساتھ ساتھ گرفتار کیے گئے مجرموں (کیٹیگری وار) اور ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں کی تفصیلات کے ساتھ پریزنٹیشن دیں گے۔وزیراعظم کی تمام سے تمام اقدامات کو 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔ ادھر ایک علیحدہ ڈیویلپمنٹ میں 14 جون 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ وزیر اعظم افس کی طرف بنائی گئی کمیٹی نے جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں ایف آئی اے کے 65 افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بلیک لسٹ ہونے والوں میں 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز 4 انسپکٹرز شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے15 سب انسپکٹرز 13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز 20 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایک کلرک بھی شامل ہے۔بلیک لسٹ ڈپٹی ڈائریکٹرز میں عمران رانجھا،زاہد محموداور مبشر احمد ترمذی شامل جبکہ 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں ابو بکر عثمان اور عرفان بابر کا نام ہے۔ بلیک لسٹڈ 4 ایف آئی اے انسپکٹرز میں دو خواتین شائستہ امداد اور نازش سحر سمیت عرفان احمد میمن اور ابراہیم خان شامل ہیں۔ 15 سب انسپکٹرز میں بھی 4 خواتین نادیہ پروین،صبا جعفری،شگفتہ اکبر اور ثمینہ صدیق شامل 11 سب انسپکٹرز میں ساجد اسماعیل،عمران ورک،محمود بٹ سلیمان لیاقت اور 13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز میں فیصل عمران،محمد صغیر،سید اسد علی کے نام ہیں۔ 19ہیڈ کانسٹیبلز میں مشتاق خٹک،عاطف شوکت،عرفان جاوید،علی شہریار،راجہ سنیل،عامر علی،یوسف علی،عدنان یونس شامل ہیں۔ 10 کانسٹیبلز میں محمد اقبال، رب نواز،بشری بی بی،مقصود احمد فیصل مشتاق بھی شامل ہیں۔
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گردہلاک،ایک گرفتار
18/01/2025
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گردہلاک،ایک گرفتار
راولپنڈی۔17 جنوری 2025۔ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونیو الوں میں دہشت گردوں کا سرغنہ عابداللہ المعروف تراب بھی شامل ہے، جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید
17/01/2025
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے اسی مقدمے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔
یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا جو تین مرتبہ موخر کیے جانے کے بعد جمعے کو اڈیالہ جیل میں سنایا گیا۔
جب جج کی طرف سے فیصلہ سنایا گیا تو عمران خان، بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف کی قیادت کمرۂ عدالت میں موجود تھی۔
عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈز یا القادر ٹرسٹ کیس اس 450 کینال سے زیادہ زمین کے عطیے سے متعلق ہے جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے القادر یونیورسٹی کے لیے دی گئی تھی۔
قومی احتساب بیورو کا الزام ہے کہ یہ معاملہ عطیے کا نہیں بلکہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور عمران خان کی حکومت کے درمیان طے پانے والے ایک مبینہ خفیہ معاہدے کا نتیجہ ہے۔
اس کا الزام ہے کہ جو 190 ملین پاؤنڈز کی رقم برطانیہ میں منجمد ہونے کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے کی گئی وہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس سوسائٹی کے ذمے واجب الادا 460 ارب روپے کی رقم میں ایڈجسٹ کر دی گئی تھی۔
تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان خود پر عائد کردہ الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
’ناقابل تردید شواہد‘
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن یعنی استغاثہ کی جانب سے جو گواہان پیش کیے گئے، ملزمان کے وکلا یعنی عمران خان اور بشری بی بی کی دفاعی ٹیم انھیں جھٹلا نہیں سکی۔
فیصلے کے مطابق ’استغاثہ کا مقدمہ بنیادی طور پر دستاویزی شواہد کے گرد بنا گیا تھا جسے ناقابل تردید شواہد کی مدد سے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف کامیابی سے ٹھوس اور جامع انداز میں ثابت کیا گیا۔‘
فیصلے میں کہا گیا کہ ’چند گواہان کو طویل جرح کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود ان کی ساکھ کو متاثر نہیں کیا جا سکا اور ان کے بیانات میں تسلسل اور ہم آہنگی دیکھی گئی۔‘
تاہم عدالت نے کہا کہ ’پراسیکیوشن کے شواہد میں چند تضادات موجود ہو سکتے ہیں جو ایسے وائٹ کالر جرم میں فطری ہوتے ہیں۔‘
عدالت کے مطابق ’متعدد مواقع ملنے کے باوجود وکیل دفاع پراسیکیوشن کے مقدمے میں دراڑ ڈالنے میں ناکام رہے۔‘
پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ
16/01/2025
اسلام آباد15جنوری 2025پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وکلا سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماوں کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں اور 8 فروری کو احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کواپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماوں کو سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن رہنماوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا ہے
سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، مولانا فضل الرحمن
16/01/2025
لاہور۔15 جنوری 2025۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ یہ تقاضا رہا ہے کہ بھئی آپ آئین کے دائرے میں رہ کر ملک کی خدمت کریں، ملک کے نظام سے وابستہ رہیں، یہ ہمارا میثاق ملی ہے، جب اس کی خلاف ورزی ہوگی تو آئین غیر موثر ہوجائے گا، آئین بے معنی ہوجائے گا جس طرح آج ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ سب چیزیں ہیں جس پر تمام ہر ادارے کو اگر انہوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، کسی پارٹی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے تو اسے اپنے روییے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ایک سوال پر سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں اور مذاکرات کا قائل ہوں اور مذاکرات سے ہی معاملات ٹھیک ہوتے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے وہ ماحول بھی ہونا چاہیے جس میں اس کی امید کی جا سکے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے مطالبات کا معلوم نہیں، خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں، سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، یہ سب چیزیں ہیں جس پر تمام ہر ادارے کو اگر انہوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، کسی پارٹی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے تو اسے اپنے روییے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کو اپنے دماغ پر سوار کرنے کی کیا ضرورت ہے، امریکی عوام کی مرضی وہ جسے چاہیں اپنا صدر منتخب کریں، ہمارے سامنی ملکی سلامتی کا سوال ہے، سیاستدانوں کے اندر خامیوں کو دور کرنا ہوگا، لوگ حالات کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑ کرجارہے ہیں، امریکا یہاں سے شکست کھا کر بھاگا ہے۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ قائم ہوچکی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم ایک اعتماد کے ساتھ ہوئی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم پر صرف جے یو آئی نے مذاکرات کیے، اصول کی بات کریں گے تو حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ساتھ لے کرچل سکتے ہیں، میں اصول پر ہوں تو سب کو اس پر منا سکتا ہوں، اصول پر جھگڑا نہیں کیا جاتا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاملات طے ہوسکتے ہیں آج بھی بات گئی گزری نہیں ہے، ہمیں ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا
سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں
16/01/2025
اسلام آباد۔15 جنوری 2025۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز کی زیر صدارت ہوا جس دوران وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں ۔وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں، ریاض میں5341 اورجدہ میں 4848 پاکستانی قید ہیں، گزشتہ تین برس میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو رہائی دلائی گئی، سعودی جیلوں سے253 قیدیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا، پاکستانی قیدی بارڈرسیکیورٹی،منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل،اسمگلنگ جیسیسنگین جرائم میں ملوث ہیں، 400 پاکستانیوں کو ملک واپس منتقل کرنے کے لیے تفصیلات کا سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا
آزادکشمیر کے وزرائے حکومت کی پارٹی سے بغاوت، پارٹی عہدوں سے معطل
16/01/2025
اسلام آباد۔15 جنوری 2025۔ صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلا م قادر کی زیر صدارت مرکزی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس اور سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کے علاوہ مسلم لیگی مرکزی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں انوار حکومت سے علیحدگی سمیت تمام ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظلم و بربریت کی تازہ کاروائیوں اور فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان کی مذمت کی گئی اور کہا گیاکہ آزادی ئ کشمیر کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا بھارت کی یہ کاروائیاں تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتیں۔اجلاس میں صدر جماعت شاہ غلام قادر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بطورممبر اسمبلی انوار حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور حکومت میں موجود وزراء کی جانب سے وزیراعظم پاکستان و دیگر کو ارسال کیے گئے مکتوب کے متنازعہ مندرجات اور آج کے اجلاس میں وزرا حکومت کی عدم شرکت کو جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حافظ احمد رضاقادری کو نائب صدارت سمیت بطور ممبر مجلس عاملہ معطلی،کرنل(ر) وقار احمد نور، سردار عامر الطاف خان، راجہ محمد صدیق اور نثارا عباسی کو ممبر مجلس عاملہ سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جماعتی آئین میں حاصل اختیارات کے تحت صدر جماعت شاہ غلام قادرنے پانچ رکنی ڈسپلنری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی اوراندر سات ایام وزراء حکومت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری اولین ترجیح اس پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہو سکتا بھارت کی ظلم و جبر کی تازہ ترین کاروائیاں اور فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان کی مذمت کی۔ انہوں نے تمام شرکاء اجلاس کو وزیراعظم پاکستان سے آج صبح ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں راجہ محمد فاروق حیدر خان، راجہ مشتاق احمد منہاس، چوہدری طارق فاروق اور وزراء حکومت شامل تھے ہم نے وزیراعظم پاکستان کو انوار حکومت کی کارکردگی اور تحریک آزادی کشمیر اور مسلم لیگی کارکنا ن کیساتھ کی گئی زیادتیوں سے آگاہ کیا ہے اور کہا کہ کہ مسلم لیگ(ن) انوار حکومت کی ناکامیوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتی اور آزاد کشمیرمیں لاء اینڈ آرڈر اور نظریاتی سوچ و فکر کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ شاہ غلام قادر نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ میں خود پہلے بھی اس حکومت سے علیحد گی کا حامی تھا ہمارے وزراء پارٹی کی نمائندگی نہیں کر رہے وزرا حکومت نے جو مکتوب تحریر کیا ہے اس کے مندرجات انتہائی متنازعہ ہیں جو پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے جس مسلم لیگی کارکنوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جماعتی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے چاہے وہ کوئی وزیر حکومت ہو یا عام کارکن۔ شاہ غلام قادر نے کہاکہ قائد محترم محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور آزاد کشمیر کو دیگر صوبوں کے ہم پلہ لانے کیلئے فراخدلانہ اقدامات کیے ہیں کشمیری اپنے قائدین کی اس فراخ دلی پر ہمیشہ نازاں رہتے ہیں۔سابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جماعت میں کوئی اختلاف نہیں شاہ غلام قادرکی پشت پر کھڑا ہوں کارکن اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں جماعت کو منظم و متحرک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہو جائیں مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لے گی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت پر یقین رکھیں مسلم لیگی قیادت آزاد کشمیر کی موجود صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے درست فیصلے کیے جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنان حوصلہ رکھیں قیادت سے مکمل رابطے میں ہیں ہم وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وزراء کی میٹنگ اور آزاد کشمیر کے حوالے سے فیصلہ سازی میں مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کو بھرپور شامل رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے جس طرح نامساعد حالات میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے وہ لائق تحسین ہے مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں بھی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی اور تعمیر وترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ شروع کرے گی اور جو اس دو ر میں نظریاتی تخریب کاری ہوئے ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔شرکاء اجلاس میں صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، نائب صدور راجہ نصیر احمد خان، محترمہ نورین عارف، چوہدری محمد سعید، سردار طاہر انور خان،ملک پرویز اعوان، چوہدری محسن عزیز، چوہدری منظور احمد، راجہ افتخار ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر سیّد افتخار گیلانی،سیکرٹری فنانس ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی ملک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی، ایڈیشنل رابطہ سیکرٹری سردار مظہر محبوب ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات راجہ اظہر اقبال، جوائنٹ سیکرٹریز سردار فرحان اعظم، چوہدری ظہیرالدین بابر، سیّد سرفراز گیلانی، ندیم زرگر، راجہ ایاز احمد خان، راجہ فیصل آزاد، خواجہ ندیم پلہاجی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ شیر افگن خان، ڈپٹی فنانس سیکرٹری شفقت علی چوہدری، ٹکٹ ہولڈرز چوہدری مسعود خالد، نذیر انقلابی، راجہ مقصود احمد خان، سردار محمد نعیم خان، راجہ محمد ریاست، چوہدری اعجاز کھٹانہ، چوہدری محمد یٰسین گلشن،حاجی عبدالرشید خان، سردار فاروق طاہر، راجہ محمد بشیر خان، سیّد مرتضیٰ گیلانی، راجہ ابرار حسین،ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل، سیّد شوکت علی شاہ،ملک محمد نواز خان، سردار فاروق سکندر، ممبر کشمیرکونسل ملک محمد حنیف، یوتھ ونگ کے سردار اسامہ زاہد شامل تھے۔
میرپور، منشیات فروشوں کے بین الاقوامی نیٹ کے دو افراد گرفتار
14/01/2025
میرپور۔13 جنوری 2025ئ۔ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرپور پولیس نے مختلف کاروائیاں کرکے بین الاقوامی سطح پر منشیات فروخت کرنے والے نیٹ ورک میں ملوث دو اہم ملزمان شایان خان ولد تنویر خان قوم گکھڑ راجپوت ساکن محلہ راجگان سیاکھ ڈڈیال اور معیزولد خواجہ شفیق قوم بٹ ساکن سیاکھ ڈڈیال کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 1200گرام چرس گردہ و 112 گرام ویڈâSynthetic weedá برآمد کی گئی ہے۔اس گروہ نے گزشتہ دس ماہ میں اڑھائی کروڑ کی منشیات فروخت کی۔ اس گینگ میں شامل دیگر ارکان و سرغنہ جو کہ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں ان کی گرفتار ی کے لیے ان ممالک کی پولیس سے رابطہ میں ہیں ۔منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو میرپور پولیس کیفر کردار تک پہنچائے گی جبکہ میرپور پولیس نے میرپور پراپرٹی ڈیلر رضوان طالب کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی عامر شہزاد نوابی ،ڈی ایس پی عبدالرحمن ،ڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری عنصر علی اور ایس ایچ او تھوتھال عمران احمد بھی موجود تھے ۔ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے بتایا کہ منشیات کی بین الاقوامی فروخت کے گرو کے دو افراد شایان خان ولد تنویر خان قوم گکھڑ راجپوت ساکن محلہ راجگان سیاکھ ڈڈیال اور معیزولد خواجہ شفیق قوم بٹ ساکن سیاکھ ڈڈیال کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے منشیات فروشی میں استعمال ہونے والا دوکلو مواد ضبط کرلیا گیا ہے منشیات فروشی کا یہ انٹرنیشنل گرو مختلف کوڈ کے ناموں سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے ان کا ٹارگٹ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات او ربرطانیہ سے آنے والے نوجوانوں سمیت بیرون ملک منشیات فروخت کرنا تھا ۔یہ گروہ تھائی لینڈ سے منشیات فروشی کا سامان مختلف طریقوں اور پیکٹوں کے ذریعے منشیات سپلائی کررہے تھے ہر دوسرے تیسرے اور چوتھے نیٹ ورک سے منسلک ملزم کو دوسرے ملزم کے بارے میں نام کے بجائے کوڈز کے ذریعے ایک دوسرے کا علم ہوتا تھا جس کے لیے یہ انسٹاگرام ،سناپ چیٹ کے ذریعے میسجز کرتے تھے اور اپنا بینک اکائونٹ استعمال نہیں کرتے تھے ۔یہ نیٹ ورک میرپور ،اسلام آباد ،لاہور سمیت برطانیہ میں دس قسم کی مختلف منشیات سمگلنگ کرتا تھا ۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس گروہ کے مزید دو افراد کو میرپور پولیس نے بحریہ ٹائون اسلام آبا د سے گرفتار کرلیا ہے یہ گروہ علی ایکسپریس کے ذریعے منشیات میں استعمال ہونے والا را میٹریل منگواتے تھے ۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہر اس شخص کو میرپور پولیس گرفتار کرے گی ۔انھوں نے مزید بتایاکہ 10جنوری 2025کو بمقام سیکٹر C/4میرپور مقتول رضوا ن طالب کے گھر 02کس ملزما ن آفتاب صدیق ولد محمد صدیق قوم مغل ساکن محلہ کرم شاہ، کامران حسین ولدفدا حسین قوم بھٹی راجپوت ساکن مجاہد آباد ضلع جہلم داخل ہوئے۔ ملزم آفتاب صدیق نے خانگی ناراضگی کے باعث اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے رضوان طالب کو قتل کر دیا اور واقع کے بعد معہ اپنے ساتھی کے ہنڈا 125پر جہلم علاقہ پاکستان فرار ہو گئے جن کو عمران احمد چوہدری انسپکٹر SHO تھانہ پولیس تھوتھال و دیگر نفری نے وقوع مقدمہ کے فوری بعد ضلع جہلم مختلف مقامات پر ریڈ کر کے ملزمان آفتاب صدیق ولد محمد صدیق قوم مغل ساکن محلہ کرم شاہ، کامران حسین ولدفدا حسین قوم بھٹی راجپوت ساکن مجاہد آباد کو فوری گرفتار کرتے ہوئے ملزم آفتاب صدیق کے قبضہ سے پستول 9MMمعہ میگزین و دو دانہ روند اور وقوع میں استعمال ہونے والا ایک عدد ہنڈا موٹر سائیکل 125بھی زیر ضبطی لایا گیا ہوا ہے۔ جبکہ تیسری کارروائی میں ملزمان ذیشان ولد ذوالفقار احمد قوم راجپوت ساکن محلہ نظریہ بن خرماں، حمزہ محبوب ولد محبوب قوم راجپوت ساکن سیکٹر A/5میرپور، ملزم احمد رضا ولد سجاد احمد قوم راجپوت ساکن سیکٹر F/2میرپور کو سکندر اعظم انسپکٹر CIAسٹاف میرپور و عمران احمد چوہدری انسپکٹر SHOتھانہ پولیس تھو تھال معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف معہ 500دانہ روند زندہ، پستول 30بور معہ 10دانہ روند، بندوق 12ڈبل بیرل، بندوق 12بور سنگل بیرل معہ 105کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ منشیات / اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس ضلع میرپور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے۔ آئندہ بھی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ کورٹ نے رابی سینٹر میرپور کے ٹھیکیدار شیر خان کو ڈیفالٹر قرار دے دیا
14/01/2025
میرپور۔13 جنوری 2025ئ۔رابی سنٹر“مقدمہ میں ٹھیکیدارودکاندارڈیفالٹرقرار۔معاہدہ نامہ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پرڈسٹرکٹ جج میرپورراجہ اطہرعلی نے مالک بلڈنگ کے حق میں فیصلہ صادرکردیا۔کرایہ ویوٹیلٹی بلزابتدائی فورم میں داخل ہوں۔ڈیفالٹرزکوحکم۔تفصیلات کے مطابق مشہورزمانہ ”رابی سنٹر“ مقدمہ میں عدالت سینئرسول جج میرپورکے بعدڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے بھی مالک بلڈنگ چوہدری امجدبنگیال کے حق میں فیصلہ سنادیا۔تفصیلی فیصلہ15صفحات پرمشتمل ہے ۔مالک بلڈنگ نے ابتدائی فورم عدالت سینئرسول جج میں مقدمہ دائرکرتے ہوئے ٹھیکیداررابی سنٹرشیرخان ولدجان محمدٹھیکیدارسکنہ چکلالہ روڈراولپنڈی حال کرایہ داررابی سنٹر،کلیال بلڈنگ، شاپنگ سنٹرمیاں محمدروڈمیرپورکومعاہدہ کی خلاف ورزی۔دوکانیں SUB LETکرنے ۔کرایہ کی عدم ادائیگی اوربجلی بلات کے بقایاجات کی میں میں لاکھ روپے کاڈیفالٹرہونے پربیدخلی اورواجبات کی ادائیگی یقینی بنوانے کیلئے استدعاکررکھی تھی۔جسے عدالت نے بعدازثبوت،شہادت مالک بلڈنگ کی استدعامنظورکرلی۔جس کے بعدشیرخان کرایہ داروغیرہ نے عدالت ڈسٹرکٹ کورٹ میرپورمیں اپیل دائرکردی ۔ڈسٹرکٹ جج نے بھی ماتحت عدالت کے فیصلہ کوبحال رکھتے ہوئے شیرخان کی اپیل خارج کرنے شیرخان کرایہ دارسے واجبات کی وصولی اوربیدخلی کاحکم دیاہے ۔عوامی حلقوں اورمالک بلڈنگ چوہدری امجدبنگیال نے فیصلہ کوحق وسچ کی فتح قراردیتے ہوئے عدلیہ کے انصاف کوسراہاہے کرایہ داران کی طرف سے شیخ ایازنسیم ایڈووکیٹ جبکہ مالک بلڈنگ کی طرف سے عبدالرزاق چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
کیلی فورنیا آتشزدگی سے 150 ارب ڈالر کا نقصان،11افراد ہلاک
12/01/2025
واشنگٹن11 جنوری 2025امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ 35 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں، 2 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ہلاک افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے، اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا رپورٹس کے مطابق پیسیفک پیلی سیڈس Palisades کا علاقہ آگ کے باعث خوفناک منظر پیش کررہا ہے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی وڈ کے اے لسٹرز A-Listers اور ارب پتی رہتے تھے۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں ہزاروں دوسرے پیشہ ور فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ کیلی فورنیا کی ریاست میں قیدیوں سے کسی قدرتی آفت کے دوران خدمات لینے کا باقاعدہ نظام موجود ہے اور ایسے قیدیوں کو آفات سے نمٹنے کی تربیت بھی جاتی ہے۔قدرتی آفات کے دوران کام کرنے کے لیے ان قیدیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو کسی سنگین جرم میں ملوث نہیں ہوتے اور دوران حراست ان کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہوتا ہے۔ ان قیدیوں کو ان کی خدمات کے عوض معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحریہ کے 10 ہیلی کاپٹر پانی آگ بجھانے میں ہاتھ بٹا رہے ہیں تو ایک فائر فائٹنگ طیارہ جائے وقوعہ کو جا رہا ہے۔وائٹ ہاوس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے اس بات پر زور دیا کہ فائر فائٹنگ کے پانچ بڑے طیارے اور 20 سے زیادہ وفاقی ہیلی کاپٹر اس وقت کام میں معاونت کر رہے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع ایک بیان میں بتایا گیا کہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مدد کے لیے مزید 500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔پینٹاگون کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے زور دے کر کہا کہ انہیں توقع ہے کہ آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی تعداد 24 گھنٹوں کے اندر مزید بڑھ جائے گی۔
افغانستان میں 4.2 شدت کے زلز لے کے جھٹکے
12/01/2025
کابل 11جنوری 2025افغانستان میں 4.2 شدت کے زلز لے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ شمالی افغانستان میں آیا، جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ نے افغانستان بھر میں کئی صوبوں اور شہریوں کو متاثر کیا ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی ریڈ کراس اینڈ ریس کریسنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق زلزلہ کے معاملے میں افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ حساس ملکوں میں سے ایک ہے۔افغانستان میں دو دن میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب یہاں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ روز 4.6 شدت کا زلزلہ آیاا تھا۔نوٹرے ڈم گلوبل اڈیپشن انڈیکس کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں افغانستان میں تقریبا 400 زلزلہ آئے ہیں، جس میں اکتوبر 2023 میں ہیرات میں آیا 6.3 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔ اکتوبر 2023 میں افغانستان میں یو این اے ایم اے نے آفات کے خطرے میں کمی کے عالمی دن پر افغانستان کے لیے مزید بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔افغانستان میں گزشتہ سال 7 اکتوبر کو ہیرات صوبہ میں 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلہ نے کئی گاوں کو بری طرح سے نقصان پہنچایا تھا اور اسے افغانستان کے حال میں سب سے تباہ کن زلزلوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔
میرپور میں پراپرٹی ڈیلر کا قتل۔قاتل بیوی کا سابق شوہر نکلا۔
10/01/2025۔
میرپور :- 10 دسمبر 2025 ۔ میرپور شہر میں گولیاں لگنے سے پراپرٹی ڈیلر رضوان مغل ہلاک ہو گیا ہے۔قاتل مقتول کی بیوی کا سابق شوہر نکلا۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پونے آٹھ بجے شہر کے سیکٹر س فور کے ایک گھر سے فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی۔جس پر گلی کے پڑوسی بھاگنے ہوئے مذکورہ گھر میں پہنچے۔گھر کے اندر ایک بیڈ پر رضوان مغل خون میں لت پت پڑے تھے۔موقع پر موجود نوجوانوں نے رضوان مغل کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا ۔جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کو تین گولیاں مار ی گئ ہیں۔جن میں سے ایک گولی مقتول کے سر میں جبکہ باقی دو سینے اور کندھے پر لگی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ رضوان مغل نے گزشتہ ماہ 22 دسمبر کو اپنی رشتہ دار ایک طلاق یافتہ خاتون کے ساتھ جہلم سے شادی کی تھی جس کے بعد اسکی بیوی کا سابق شوہر اور بیٹے اسے مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے۔واقعے سے چند روز قبل یہی لوگ مقتول کے گھر آ کر لڑائی جھگڑا بھی کر چکے تھے۔واقعے سے کچھ دیر قبل مقتول کی بیوی کے سابق شوہر کو ایک نوجوان کے ساتھ گھر کے قریب گلی میں واقع ایک ہوٹل میں بھی دیکھا گیا تھا مقتول رضوان کے بھائی عمران کے مطابق واقعے کے وقت اسکا بھائی رضوان اپنے کمرے میں موجود تھا دروازے پر دستک ہوئی تو وہ دروازہ کھولنے گیا دروازے پر موجود افراد نے دروازہ کھلتے ہی اس پر فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر ایس ایس پی خاور علی شوکت۔ڈی ایس پی چوہدری عنصر علی اور ایس ایچ او تھانہ تھوتھال عمران چوہدری پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے اور پھر جائے واردات کامعائینہ کیا اور مقتول کی بیوی اور گھر میں موجود دیگر افراد سے تفتیش کی
ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ
10/01/2025
ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ۔بہنوئی کے ہاتھوں سالہ قتل
میرپور – 9 جنوری 2025 – آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی کے گاؤں پونا میں داماد کے ہاتھوں سسر اور سالے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جسکے نتیجے میں ملزم کا سالہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ جمعرات کی شام پونا کے رہائشی احمد نامی نوجوان نے گھریلو ناچاقی کے باعث طیش میں آ کر اپنے سسر شیخ محمد الیاس اور برادر نسبتی احسن الیاس پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزم احمد موقع سے فرار ہو گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر سماہنی ہسپتال پہنچایا گیا ملزم کے برادر نسبتی احسن الیاس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ے۔اطلاعات کے مطابق ضلع میرپور کے تھانہ اسلام گڑھ کے ایس ایچ او وقار آمین نےملزم احمد کو پیر گلی کے مقام سے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم احمد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے ایبٹ آباد کا رہائشی ہے اور اس نے سماہنی سے شادی کر رکھی تھی
ضلع پولیس کوٹلی کے نام سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار
08/01/2025
ضلع پولیس کوٹلی کے نام سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار
ضلع پولیس کوٹلی کے نام سےجعلی ڈرائیونگ لائسنس اور انٹرنیشنل جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والاگروہ گرفتار گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمدتوصیف ولد محمد سفیر قوم مغل ساکن دھناں -محمدبنارس ولد شان محمد قوم ملک ساکن دھناں بڈھیال-شاہد قمر ولد محمدلعل قوم گوجر ساکن سیدپور -محمدخلیل ولدعبداللہ قوم مغل ساکن اندرلہ کٹیڑہ شامل ہیں گرفتارملزمان میں سے توصیف اور محمد بنارس کھوئی رٹہ بازارنزدبوائزہائی سکول میں جنید فوٹوسٹیٹ مشین کے نام سے دوکان رکھی ہوئی ہے جو جعلی ڈرائیونگ لائسنس تیار کرکے فروخت کرتے ہیں ملزمان کے قبضہ سے متعددگاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس برآمدکرکے جعلی ڈرائیونگ لائسنس تیار کرنے والا کمپیوٹرسسٹم ضبط جبکہ ملزمان توصیف اور بنارس کی سہولت کاری کرنے والاگروہ شاہدقمر اور خلیل گرفتار جو چند پیسوں کی خاطر سادہ عوام کواپنے آپ کو پولیس کے ایجنٹ ظاہر کرکےلوگوں سے بھاری رقم بٹورتے ہیں اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس تیارکرکے فروخت کرتے ہیں جس سے پولیس کی بدنامی اور سرکاری خزانے میں بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں بخلاف ملزمان دھوکہ دہی فراڈ جعلسازی جعلی دستاویزات تیار کرنے کے جرم میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے سلسلہ تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع
نوشہرہ رسالپور پاک فضایئہ کے تربیتی طیارہ حادثے کا شکار
07/01/2025
نوشہرہ رسالپور پاک فضایئہ کے تربیتی طیارہ حادثے کا شکار،پائلٹ شہید
نوشہرہ رسالپور پاک فضایئہ کے تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ رن وے کی دیوار کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا ،
پولیس حکام کے مطابق تربیتی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،تربیتی طیارے میںموجود پائلٹ شہید ہوگیا ، ریسکیو 1122 ، پاک فضایئہ اور آرمی کی ایمبولنس،فائربریگیڈموقع پر پہنچ گئی ،
نوشہرہ تربیتی طیارہے 8 K کا ملبہ رن وئے کے قریب موجود ہے کس کو سیکورٹی اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے
تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد ہلاک
07/01/2025
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل کے روز چین کے زیرِ انتظام تبت میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور دیگر 62 زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 تھی جبکہ اس کا مرکز تبت کا شہر شیگاٹسے تھا۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے نیپال، بھارت اور بھوٹان میں بھی محسوس کیے گئے۔
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.8 تھی اور اس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
افغانستان کی زمین کی تہہ میں ایسی کیا چیز ہے جو زیادہ زلزلوں کی وجہ بنتی ہے؟
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں منہدم ہوتی دیکھی جا سکتی ہیں۔
چین کی فضائیہ نے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
علاقے میں پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
تبت کے زلزلہ بیورو نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کر رہے اور فی الحال ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تخمینہ فراہم نہیں کر سکتے۔
انسانی سمگلروں کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم
06/05/2025
انسانی سمگلروں کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم
اسلام آباد:06 جنوری 2025۔وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے انسانی اسمگلرز کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کے لیے فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ انسانی اسمگلنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف حالیہ اقدامات پر ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلروں کے سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف حالیہ تادیبی کارروائیوں کا آغاز خوش آئند ہے، انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت تعزیری کارروائی بھی کی جائے تاکہ وہ نشان عبرت بنیں۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف استغاثہ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے، استغاثہ کے لیے وزارت قانون و انصاف سے مشاورت کے بعد اعلی ترین درجے کے وکلا تعینات کیے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ کا دھندہ چلانے والے پاکستانیوں کے لیے متعلقہ ممالک سے رابطہ کرے اور ان کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے جلد از جلد اقدامات کرے۔انہوں نے ہدایت کی کہ وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت داخلہ کے تعاون سے عوام میں بیرون ملک نوکریوں کے لیے صرف قانونی راستے اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ایسے ٹیکنیکل ٹریننگ اداروں کی ترویج کی جائے جو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سرٹیفائیڈ پیشہ ور افراد بیرون ملک مارکیٹ کو فراہم کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے افراد کی سکریننگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات، سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران شریک ہوئے۔واضح رہے کہ یونان اور لیبیا میں کشتی حادثوں کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے، اس کے بعد وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو سخت کارروائی کا حکم دیا تھا، جس کے بد سے درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران اپنے محکمہ کے افسران اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے
آزادکشمیر کا نیا چیف الیکشن کمشنر کون ہوگا
published date : 06/01/2025
05/01/2025۔آزادکشمیر کا نیا چیف الیکشن کمشنر کون ہوگا،وفاق اور آزادکشمیر کے مابین مشاورتی عمل أخری مراحل میں داخل، موجودہ چیف جسٹس ازاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل اور سینیئر بیوروکریٹ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل أزاد کشمیر فرحت علی میر میں سے کسی ایک کو نیا چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا امکان، تفصیلات کے ممطابق موجودہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) عبدالرشیسلہریا جنہیں 7جنو ری 2020ء کوتعینات کیاگیا تھا 5 سال کی مدت7جنوری 2025ءکومکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے، چیئرمین کشمیر کونسل کے پاسائین کے ارٹیکل 50 کی زیلی دفعہ ٹین کے تحت صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ازاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین ناموں کی سمری چیئرمین أزاد جموں و کشمیر کونسل وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے ذرائع کے مطابق سمری میں موجودہ چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل اور سابق سینیئر بیوروکریٹ واہ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کے نام شامل ہیں۔ن لیگی ذرائع کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کے بعد اب رواں ماہ میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی تجاویز دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت موسٹ فیورٹ موجودہ چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس
صداقت حسین راجہ، سابق جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل و سابق ممبر الیکشن کمیشن ممتاز قانون دان فرحت علی میر ایڈووکیٹ کے نام زیر غور ہیں جن میں سے کسی ایک کو چیف الیکشن کمشنر لگایاجاسکتا ہے، تاہم غالب امکان ہے کہ ان میں سے ایک یا دو شخصیات کو بطور ممبر الیکشن کمیشن بھی تعینات کیا جاسکتا ہے، آئینی و قانونی ماہرین کے مطابق چیف جسٹس عدالت العالیہ صداقت حسین راجہ کو اس وقت صرف چیف الیکشن کمشنر کاچارج دیاجاسکتا ہے کیونکہ جسٹس صداقت حسین راجہ کی بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ ریٹائرمنٹ مئی 2025ءکوہو رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان جو کہ چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل ہیں کریں گے جس کے لئے انہوں نے وسیع مشاورت کاسلسلہ شروع کردیا ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق صدرپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوچکی ہے جس میں انہوں نے3 نام پیش کیے ہیں جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر اورصدر آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ملاقاتیں بھی چند دنوں میں ہونا ابھی باقی ہیں تاہم وزیراعظم پاکستان جو کہ بطور چیئرمین أزاد جموں و کشمیرکونسل ہیں کی ایڈوائس/ منظوری اور توثیق کے بعد آزاد کشمیرحکومت ہی أئین و قانون کے مطابق اس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن رواں ماہ میں جاری کریگی۔بطور الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا نے نہایت احسن کام کیا اور2021ءکے عام انتخابات کو نہایت پرامن اور احسن انداز میں کروانے کے بعد بلدیاتی انتخابات بھی کم سیکیورٹی کے باجود کروائے گئے جو 32سال بعد ہوئے۔جس کی وجہ سے جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور ان کی ٹیم کوآزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے بے حد سراہا، تاہم اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں ایکسٹیشن ملنے کاکوئی امکان نہیں ہے۔دریا جمعرات کے روز صدر ازاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینیئر بیوروکریٹ فرحت علی میر کی ملاقات کو بھی ائینی و قانونی حلقے اہمیت دیتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ائندہ نئے چیف الیکشن کمشنر فرحت علی میر کے ہی بننے کے امکانات ہیں ۔
محکمہ ان لینڈ ریونیو نے آزادکشمیر میں جدید ترین
published date : 06/01/2025
محکمہ ان لینڈ ریونیو نے آزادکشمیر میں جدید ترین ٹیکس آٹومیشن سسٹم منصوبہ لانچ کر دیا
میرپور:06جنوری 2025محکمہ ان لینڈ ریوینیوآزادجموں وکشمیر نے خود کار آٹومیشن سسٹم کے تحت ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ریاست کے محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم IRIS میں انتہائی اہم پیش رفت عمل میں لائی گئی ہے۔ جس کے تحت پاکستان ریوینیو آٹومیشن âPRALáکے تعاون سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو حکومت پاکستان کی طر ز پہ AJ&K IRISسسٹم کے تحت جدید ترین ٹیکس ماڈیولزâ BTB Mouduleáاور âWHT Moduleáکا اجرائ کر دیا گیا ہے۔محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ریاست بھر میں آن لائن ٹیکس رجسٹریشن، آن لائن گوشوارہ جات فائل کرنے اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولیات ٹیکس گزاران کو پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں اب فیڈرل بورڈ آف ریوینیو حکومت پاکستان کی طرزپہ AJ&K IRISسسٹم میں دو نئے پروگرامز Broadening of Tax Base Moduleاور Withholding Tax Moduleکو PRALکے تعاون سے شامل کرتے ہوئے انتہائی کامیابی سے لانچ کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق BTBماڈیول کے تحت نئے اشخاص کی لازمی رجسٹریشن قانون انکم ٹیکس کی دفعہ 181کے تحت عمل میں لائی جائے گی جو کہ کلی طور پر خود کار سسٹم کے تحت ہو گی اور اس ضمن میں تمام نوٹسز نئے ٹیکس دہندگان کے پتہ جات پر خودکار سسٹم کے تحت جاری کئے جائیں گے اور کوئی بھی مینوئل نوٹس نہیں جاری ہو گا۔ اسی ماڈیول کے تحت مجاز ٹیکس آفیسر رجسٹریشن کے عمل کو خود کار نظام کے تحت مانیٹر کرتے ہوئے بروقت مکمل کرے گا جس کی بدولت نا صرف ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا بلکہ ٹیکس baseبھی بڑھے گی اور مالیہ سرکار بھی بہتر ہو گا۔ مزید یہ کہ BTBماڈیول کے تحت حاصل ہونے والی information بعد ازاں ٹیکس assessmentکیلئے بھی موثر ثابت ہو گی۔ ترجمان محکمہ ان لینڈ ریوینیو نے مزید آگاہ کیا کہ Withholding Tax Moduleکے تحت ہر طرح کے ود ہولڈنگ ٹیکسز کی ادائیگی آن لائن طریقے سے کی جانا ممکن ہو سکے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس قانون انکم ٹیکس کی دفعہ 165کے تحت statementsبھی آن لائن فائل کرنے کے قابل ہو نگے اور مینوئل فائلنگ سے چھٹکار ا حاصل ہو جائے گا، جو کہ انتہائی اہم پیش رفت ہو گی۔ اس جدید ترین ماڈیول کے تحت آن لائن ڈیٹاکو نئے ٹیکس سال کے انکم ٹیکس گوشوارہ جات کے ساتھ auto-connectivity mechanismکے تحت منسلک کر دیا جائے گا اور خود کار سسٹم کے تحت ٹیکس گزارکو دوران سال وضع کیا گیا ودہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل بھی فراہم ہو گی، جو کہ آن لائن گوشوارہ جات کے فائل کرنے کے عمل کو مزید سہل بنائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ ان لینڈ ریوینیوکیلئے PRALâایف بی آرá کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین ٹیکس آٹومیشن سسٹم میں جدت لانے کیلئے مزید تجاویز زیر غور ہیں، جن کومستقبل قریب میں محکمہ کے آٹومیشن سسٹم کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
آزاد کشمیر جوڈیشری میں میں مقدمات اور عدالتی کارروائی کے نظام کو آئی ٹی
published date : 06/01/2025
آزاد کشمیر جوڈیشری میں میں مقدمات اور عدالتی کارروائی کے نظام کو آئی ٹی کے شعبہ سے منسلک کردیا گیا ،
چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے آزاد کشمیر بھر کی لوئر جوڈیشری میں ”کیس فلو مینجمنٹ سسٹم ” اور ”رجسٹریشن آف ڈیڈز“کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میرپور کے احاطہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ تھے جبکہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس خالد رشید چوہدری،رجسٹرار ہائی کورٹ چوہدری محمد فیاض،جج احتساب کورٹ راجہ فیصل مجید،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ قاضی عنایت،تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،ضلع میرپور کے جوڈیشل افسران و قاضی صاحبان،سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے عہدیداران و اراکین بھی موجود تھے۔اس موقع پرایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ محمد ریاض شفیع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد تاج نے آزادکشمیر لوئر جوڈیشری کے آئی ٹی منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ آزادکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع کی جوڈیشری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دونوں پراجیکٹس کا بٹن دبا کر افتتاح کیے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ آزادکشمیر کی لوئر جوڈیشری کو آٹی ٹی سے منسلک کردیا گیا ہے میرپور ڈویژن سے ”کیس فلو مینجمنٹ سسٹم“نے آن لائن کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اس پراجیکٹ کے تحت آزادکشمیر کی تمام عدالتی نظام کو اس سے منسلک کردیا ہے جبکہ ”رجسٹریشن آف ڈیڈز“میرپور اور مظفرآباد میں فنکشنل ہوچکے ہیں۔اس لحاظ سے آج کا دن آزادکشمیر کی ماتحت عدلیہ کے لیے تاریخی دن ہے۔اگلے دو تین ماہ میں پورے آزادکشمیر میں آن لائن رجسٹری سسٹم بھی فعال ہوجائے گا ہماری کوشش ہے کہ ای کورٹس سسٹم مکمل طور پر فعال ہوجائے تاکہ کیسز کو دائر کرنے سمیت اس کے فیصلہ جات اور دیگر عدالتوں کے متعلق کیسز کی تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں۔آزادکشمیر عدالت العالیہ نے قلیل مدت اور محدود بجٹ کے ساتھ”کیس فلو مینجمنٹ سسٹم ” اور”رجسٹریشن آف ڈیڈز“کی کمپیوٹرائزیشن کر دی ہے۔اس اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کی تکمیل پرآزادکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے آفیسران اور کمپنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس منصوبے سے رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت آئے گی اور غلطی کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ اسی طرح زیر التوا کیسز بھی بروقت یکسو ہوں گے۔انھوں نے وکلاء سے کہا کہ وہ بھی عدالتوں میں اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ انھیں اپنے مقدمات کی تفصیل اور عدالتوں میں دائر کیسز کی تواریخ سمیت دیگر تمام معلومات بھی میسر آسکیں۔اس موقع پر میرپور کے شہریوں نے سینئر سول جج / سب رجسٹرار میرپورکے پاس اپنی رجسٹریشن کا اندراج کرایا۔ ویب پورٹل پر چالان فارم اپلوڈ کروائے، زمین فروخت کرنے والے، مشتری اور گواہان کا اندراج اور ان کی بائیو میٹرک کی تصدیق کی گئی اور منصوبہ کے تحت پہلی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔جج ہائی کورٹ جسٹس خالد رشید چوہدری نے اس موقع پر ہائی کورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران اور ملازمین میں کارکردگی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
اسلام آباد(کشمیر نامہ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
published date : 05/01/2025
اسلام آباد(کشمیر نامہ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہائو الدین اور گجرات میں کارروائیاں کی گئیں۔ ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزمان نے شہری کو یونان بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے اور حالیہ یونان کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے شہریوں کو ملائیشیا، یونان اور سعودی عرب بھیجنے کے نام پر رقم لی ۔ گرفتار ملزمان سے 2 پاسپورٹس برآمد کر لیے گئے۔ جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے دوسری کارروائی ایبٹ آباد میں کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر قاری جان محمد کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا اور ملزم شہریوں کو غیرقانونی سمندری راستے سے یورپ بھجواتا تھا جبکہ ملزم کے موبائل سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق ٹھوس شواہد برآمد ہوئے ہیں۔برآمد شدہ شواہد میں یونان کشتی حادثے سے متعلق مواد بھی موجود ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق جلال پور جٹاں میں بھی کارروائی کی گئی جہاں سے شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث اشتہاری حسن بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا بھجوانے میں ملوث ہے اور پولیس کا سابقہ ملازم ہے جبکہ ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی ترکی سے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے اور سال 2022ء سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2022ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔دوسری جانب یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔دو روز قبل ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔اس سے قبل یکم جنوری کو بھی ایف آئی اے نے اسلام آباد اور پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے بعد انسانی اسمگلرز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔یونان اور لیبیا کشتی حادثوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے وزیر اعظم کے واضح احکامات جاری کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز سمیت اپنے محکمے کے افسران کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں
05/01/2025 ۔
آزادکشمیر کا نیا چیف الیکشن کمشنر کون ہوگا،وفاق اور آزادکشمیر کے مابین مشاورتی عمل أخری مراحل میں داخل
05-01-2025۔
۔آزادکشمیر کا نیا چیف الیکشن کمشنر کون ہوگا،وفاق اور آزادکشمیر کے مابین مشاورتی عمل أخری مراحل میں داخل، موجودہ چیف جسٹس ازاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل اور سینیئر بیوروکریٹ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل أزاد کشمیر فرحت علی میر میں سے کسی ایک کو نیا چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا امکان، تفصیلات کے ممطابق موجودہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)عبدالرشیسلہریا جنہیں 7جنو ری 2020ء کوتعینات کیاگیا تھا 5 سال کی مدت7جنوری 2025ءکومکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے، چیئرمین کشمیر کونسل کے پاسائین کے ارٹیکل 50 کی زیلی دفعہ ٹین کے تحت صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ازاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین ناموں کی سمری چیئرمین أزاد جموں و کشمیر کونسل وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے ذرائع کے مطابق سمری میں موجودہچیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل اور سابق سینیئر بیوروکریٹ واہ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کے نام شامل ہیں۔ن لیگی ذرائع کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کے بعد اب رواں ماہ میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی تجاویز دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت موسٹ فیورٹ موجودہ چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس
صداقت حسین راجہ، سابق جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل و سابق ممبر الیکشن کمیشن ممتاز قانون دان فرحت علی میر ایڈووکیٹ کے نام زیر غور ہیں جن میں سے کسی ایک کو چیف الیکشن کمشنر لگایاجاسکتا ہے، تاہم غالب امکان ہے کہ ان میں سے ایک یا دو شخصیات کو بطور ممبر الیکشن کمیشن بھیتعینات کیا جاسکتا ہے، آئینی و قانونی ماہرین کے مطابق چیف جسٹس عدالت العالیہ صداقت حسین راجہ کو اس وقت صرف چیف الیکشن کمشنر کاچارج دیاجاسکتا ہے کیونکہ جسٹس صداقت حسین راجہ کی بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ ریٹائرمنٹ مئی 2025ءکوہو رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان جو کہ چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل ہیں کریں گے جس کے لئے انہوں نے وسیع مشاورت کاسلسلہ شروع کردیا ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق صدرپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کی وزیراعظمپاکستان میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوچکی ہے جس میں انہوں نے3 نام پیش کیے ہیں جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر اورصدر آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ملاقاتیں بھی چند دنوں میں ہونا ابھی باقی ہیں تاہم وزیراعظم پاکستان جو کہ بطور چیئرمین أزاد جموں و کشمیرکونسل ہیں کی ایڈوائس/ منظوری اور توثیق کے بعد آزاد کشمیرحکومت ہی أئین و قانون کے مطابق اس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن رواں ماہ میں جاری کریگی۔بطور الیکشن کمشنر جسٹسعبدالرشید سلہریا نے نہایت احسن کام کیا اور2021ءکے عام انتخابات کو نہایت پرامن اور احسن انداز میں کروانے کے بعد بلدیاتی انتخابات بھی کم سیکیورٹی کے باجود کروائے گئے جو 32سال بعد ہوئے۔جس کی وجہ سے جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور ان کی ٹیم کوآزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے بے حد سراہا، تاہم اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں ایکسٹیشن ملنے کاکوئی امکان نہیں ہے۔دریا جمعرات کے روز صدر ازاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سینیئربیوروکریٹ فرحت علی میر کی ملاقات کو بھی ائینی و قانونی حلقے اہمیت دیتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ائندہ نئے چیف الیکشن کمشنر فرحت علی میر کے ہی بننے کے امکانات ہیں
ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ میرپور کے ساتھ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن،و عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر تنظیمات کے درمیان ہونے والے مذاکرات
published date : 05/01/2025
میرپورâکشمیر نامہ نیوزáڈویژنل و ضلعی انتظامیہ میرپور کے ساتھ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن،و عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر تنظیمات کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد ادارہ ترقیات کے متعلق جملہ مسائل خوش اسلوبی سے طے پاگئے جس پر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں نے 06جنوری ہڑتال کی کال واپس لے لی اور صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،وزیر اعظم چوہدری انوار الحق ،وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان سمیت ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ،ادارہ ترقیات کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایسے تمام پلاٹس جو درست طور پر آلاٹ شدہ ہیں اور عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی ضدمیں نہیں آتے کی حد تک ادارہ ترقیات کارروائی کرسکتا ہے جبکہ ایسے تمام پلاٹس جو مفاد عامہ ñسرکاری ادارہ جات کی اراضی یا پرائیویٹ اراضی پر نہ ہیں اور جن کے کسی بھی عدالت میں کیس نہ ہیں پر مزید کارروائی کی جاسکتی ہے اس سلسلہ میں ادارہ ترقیات کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ معزز عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کے مغائر کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لائی جائے اس حوالے سے کمشنر چوہدری مختار حسین اور ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ادارہ ترقیات میرپور کے ڈائریکٹر اسٹیٹ کو فیصلہ جات پر عملدرآمد کا مکتوب پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان شیخ رشید ،پروفیسر اذکار مرزا ،خواجہ رشید لون اور دیگر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیمات کے ذمہ داران کی موجودگی میں حوالے کیا جس پر 06جنوری ہڑتال کی کال واپس لے گی۔
Leave a Reply