kashmirnama.net
امریکہ کی 30 ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، ایمرجنسی نافذ
23/01/2025
واشنگٹن ۔22 جنوری 2025 امریکہ میں لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، مسی سپی سمیت 30ریاستوں میں برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برفباری کے دوران 6ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سب سے زیادہ برفباری الاباما میں ہوئی جہاں 143سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث 3ہزار 200سے زائد پروازیں منسوخ، اسکول بند اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔ مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد نزلہ، زکام اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور کینیڈا کو بھی برفباری نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ایک ماہ کے دوران برفباری سے ان تینوں ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔
Leave a Reply