kashmirnama.net
ضلع میرپور کے ایک اہم سرکاری پراجیکٹ کے ملازمین تنخواہوں سے محروم
23/01/2025
میرپور-22جنوری2025-ضلع میرپور میں پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی فراہمی کے لیے 2006 میں شروع ہونے والے منصوبے کے 14 کنٹریکٹ ملازمین گزشتہ ایک سال نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ان ملازمین کی مجموعی ماہانہ تنخواہ ساڑھے نو لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے۔تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ایک تا چودہ سکیل کے ملازمین اپنے گھروں میں فاقہ کشی کی صورت حال سے دوچار ہیں ملازمین کے مطابق جون 2023 سے انکی تنخواہیں بند ہیں۔ضلع میرپور کے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی اور جدید سیوریج سسٹم کے لیے آزادکشمیر حکومت کے محکمہ پی ایم یو نے یہ منصوبہ 2006 میں شروع کیا تھا جوبعد میں فنڈز میں کرپشن اور خردبرد کے الزامات کی زد میں آکر کھٹائی میں پڑ گیا تھا معلوم ہوا ہے کہ پی ایم یو کے اکاؤنٹ میں ساڑھے چھ کروڑ کے قریب فنڈز موجود ہیں مگر اس کے باوجود کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں
Leave a Reply